فلم زندگی تماشا کے ہدایتکار کا وزیرِاعظم اور صدرِ پاکستان کے نام خط، اہم حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Jan 17, 2020

فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنی فلم 'زندگی تماشا' کی ریلیز میں آنے والی رکاوٹوں کے حوالے سے عمران خان اور عارف علوی کو کھلا خط لکھ دیا۔

فلمساز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلا خط صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیرِ اطلاعت کے نام لکھا۔


سرمد کھوسٹ نے اپنے خط میں لکھا کہ 'یہ فلم 24 جنوری کو ریلیز ہونی ہے جبکہ ڈھائی منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر مفروضوں کی بنا پر زندگی تماشا کے رائیٹر، پروڈیوسر اور میرے اپنے خلاف شکایت درج کر دی گئی ہے، فلم کو تینوں سنسر بورڈ نے پاس کیا تھا تاہم فلم نے ریلیز سے قبل ہی بوسان فلم فیسٹیول میں ایوارڈ بھی جیتا ہے۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں پورے اعتماد اور قانون کا پابند شہری ہونے کی حیثیت سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ فلم میں ایسا کوئی سین نہیں ہے جس سے بد نیتی یا ناگواری ظاہر ہو، اس حوالے سے میں نے سنسر بورڈ کو ایک بار پھر فلم کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم انہوں نے ایک بار پھر فلم کو چند کٹوتیوں کے ساتھ پاس کردیا ہے۔ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے اور اب فلم کی ریلیز سے صرف ایک ہفتہ قبل کچھ گروپ کی جانب سے فلم کو ریلیز ہونے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس بار وہ دباؤ ڈالنے والے حربے استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں'۔

سرمد نے خط کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں یہ سب آپ کے علم میں اس لئے لا رہا ہوں کہ نا صرف میری ٹیم اور مجھ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے بلکہ مسلسل اس قسم کے ہونے والے واقعات کی وجہ سے سسنر بورڈ کی ساخت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے'۔

خیال رہے فلم زندگی تماشہ میں اندرونِ لاہور میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کے مختلف نشیب و فراز اور حقیقت کو بیان کیا گیا ہے جبکہ فلم ميں عارف حسین، سمیعہ ممتاز، علی قریشی اور ایمان سلیمان جلوہ گر ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More