یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کیا کرنے والا ہے ؟ عمران خان نے دو ٹوک اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Jan 17, 2020

وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کے اندر بھارت کا کوئی بھی اقدام شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ کیفیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح بیان دیا کہ خطے میں سیکیورٹی اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اعلی سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینئر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا بھارت میں ہونے والے مظاہروں پر تو توجہ دیتا ہے لیکن کشمیر کی صورتحال پر توجہ مرکوز نہیں کرتا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے کی عام اجازت ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی بھی عالمی شخصیت مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہتی ہے تو وہ پہلے آزاد کشمیر کا دورہ کرے، جس کے بعد انہیں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں واضح فرق نظر آجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More