ڈی جی آئی ایس پی آر کا تبادلہ، وینا ملک بھی میدان میں آگئیں! اپنے انوکھے انداز میں پیغام جاری کر دیا۔

ہماری ویب  |  Jan 17, 2020

گزشتہ روز پاک فوج میں ہونے والی تبدیلیوں میں ایک بڑی تبدیلی اس وقت دیکھنے میں آئی جب میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر بابر افتخار کو تعینات کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ جہاں بہت سے دیگر افراد اس بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں وہیں ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی وینا ملک بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف غفور کو ان کے نئے عہدے کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ 'پاک فوج کے جوان من پسند عہدوں کیلئے نہیں ملک کیلئے کام کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ عوام کے قریب رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے لیکن جی او سی اس سے بڑا عہدہ ہے، وہ آپریشن ردالفساد کے غازی ہیں انکا گراونڈ پر ہونا دشمن کیلئے تکلیف دے ثابت ہوگا'۔


وینا کا مزید کہنا تھا کہ 'فوجی ریٹائرڈ ہوکر بھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔ میجر جنرل آصف غفور تو پھر پروموٹ ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں رہے مگر گراؤنڈ پر دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کو اس سے بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں جو ہیرے بنائے ہیں دشمن کے پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنے کیلئے وہی کافی ہیں'۔


اپنے ایک اور پیغام میں وینا ملک نے میجر جنرل آصف غفور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'فخرِ پاکستان آصف غفور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کو پروموشن ملی ہے۔ آئی ایس پی آر میں ڈی جی سب سے بڑا عہدہ ہے اس لیے ان کو رتبے کے مطابق اس سے بڑے عہدے جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ پر تعینات کیا گیا'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More