اسرائیلی فوج کی وادی اردن میں مشقیں، فلسطینی گھروں سے بے دخل

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2020

وادی اردن (آن لائن)اسرائیلی فوج نے وادی اردن کی المالح وادی میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں ،جن میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی مشقوں کی آڑ میں المالح میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔خبر رساںادار ے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خلعہ اجمیع، خلہ البد، خربہ الشق، خربہ سمرہ اور دیگر مقامات پرمشقیں شروع کی ہیں۔انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مشقیں کئی روز سے جاری ہیں اور مشقوں کے دوران ٹینکوں اور دیگر بھاری جنگی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More