قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر صف ماتم بچھ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2020

لاہور (نیوز ڈیسک)قومی کرکٹر فہیم اشرف کے گھر صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔پاکستان کے قومی کرکٹر فہیم اشرف خاں کی دادی جان اورقانون دان حاجی رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ شیر پور روڈ کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی نمازہ جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے ہزاروں لوگوں علاقہ بھر کے وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ25سالہ فہیم اشرف نے جون 2017ءمیں انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے18ون ڈے میچز میں 28.06کی اوسط سے18وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ستمبر2017ءمیں ورلڈ الیون کے خلاف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے 25میچز میں20.12کی اوسط سے24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More