شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے نئی پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

کراچی کے مختلف علاقوں میں میں آج صبح سویرے ہی موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ہوا سرد ہو گئی، جبکہ حبس بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سسٹم کے اثرات بارش کی صورت میں نظر آنے لگے ہیں جبکہ بارش برسانے والا یہ مغربی سلسلہ 2 سے 3 گھنٹے میں شہر سے نکل جائے گا اور مطلع صاف ہو جائے گا۔

شہرِ قائد کے کچھ علاقوں میں تیز جبکہ چند علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ جن علاقوں میں بارش ہوئی ان میں ملیر، گلشنِ حدید، گلشن اقبال، ناظم آباد، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، منگھوپیر، بفر زون، گلستان جوہر اور کلفٹن شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More