عوام کے لیے خوشخبری سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ، نئی قیمت جانیں اس خبر میں

ہماری ویب  |  Feb 04, 2020

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جِس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل بڑھتے بھاؤ کو بریک لگ گیا اور قیمتیں کم ہوگئیں۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 91،500 روپے تھی جو کہ 307 روپے کی واضح کمی کے بعد 91،193 ہو گئی ہے۔

تاہم 10 گرام سونے کی قیمت گزشتہ روز 78،500 تھی جو 233 روپے کمی کے بعد آج 78،267 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More