گہری نیند کے دوران اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو مزید دیر نہ کریں فوری ڈاکٹر کے پاس جائیں

ہماری ویب  |  Feb 13, 2020

سوتے وقت بستر پر لیٹنے کے بعد آپ کے خیالات آہستگی سے گم ہوتے محسوس ہوتے ہیں اور آپ بیداری سے اونگھتے ہوئے نیند کی طرف جانا شروع ہو جاتے ہیں ، لیکن آپ کو اچانک بدن کے کسی حصے میں جھٹکا محسوس ہوتا ہے اور آپ چونکتے ہوئے نیند سے اٹھ جاتے ہیں۔

دراصل اس علامت کو طبی زبان میں ہیپنیک جرک کہا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران چونکا دینے والے یہ جھٹکے اچانک ہوتے ہیں، اور اکثر ایسا نیند کے پہلے مرحلے کے دوران ہوتا ہے، اور یہ تب بھی پیش آتا ہے جب انسان بیداری اور گہری نیند کے درمیان ہو۔

نیند کے اس مرحلے میں پٹھے پرسکون ہو جاتے ہیں اور اس جھٹکے کو اکثر انسان کا دماغ گرنے کے احساس کے طور پر لیتا ہے۔

ہیپنیک جرک کی اس علامت کو سلیپ اسٹارٹس بھی کہتے ہیں جو بغیر کسی سبب کے ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ جسم میں چھپی کسی بیماری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

عام طور پر دورانِ نیند اس طرح کے جھٹکوں سے بیداری صحت مند افراد میں پائی جاتی ہے۔

ویسے تو اس طرح کی نیند سے اچانک بیدار ہونا فکرمندی کا باعث نہیں ہوتا، تاہم اس سے اگر آپ کی نیند میں کوئی فرق پیدا ہو تو بہتر ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

ہینیک جرک کو روکنے کا کوئی عمل تو موجود نہیں مگر وقت پر سونے اور اٹھنے اور پر سکون ماحول میں سونے سے اس مسئلے کو روکا جانا ممکن ہے۔

دماغی تناﺅ میں کمی لانے کے لئے چائے یا کافی کا کم استعمال بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More