ترکی کے صدر طیّب اردگان ایک کرشماتی شخصیت! کیا آپ جانتے ہیں اِن کے بارے میں؟

ہماری ویب  |  Feb 14, 2020

ترک صدر طیب اردگان 26 فروری 1954 کو پیدا ہوئے۔ طیب اردگان ترکی کے صدر منتخب ہونے سے پہلے بھی کئی بار انتخابات میں حصّہ لے چکے ہیں۔ 2003 سے 2014 کے عرصے میں طیب اردگان نے ترکی کے وزیرِاعظم کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیے جبکہ پانچ سال (1998-1994) استنبول کے مئیر رہے۔

ترکی کے صدر طیب اردگان ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں ہیں جو صدارتی رتبہ رکھنے کے باوجود نہ صرف ترک عوام کے پسندیدہ اور من چاہے حکمران ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی مقبولیت کے چرچے ہیں۔ ان کا سیاسی سفر جس طرح عقل و سمجھ بوجھ اور تدبر و حکمت سے بھرا ہے، اتنا ہی شجاعت وجرأت سے بھی اور یہی وہ چیزیں ہیں جو کسی عام انسان کو کامیاب لیڈر کے طور پر دنیا کے سامنے لاتی ہیں۔ ہر حکمران خواہ وہ کِسی بھی ملک سے تعلق کیوں نا رکھتا ہو، طیب اردگان کی مضبوط شخصیت کی تعریف اور ان سے متاثر ہوئے بِنا نہیں رہ سکتا۔

طیب اردگان نے 2001 میں 'جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی' سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ طیب اردگان کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ان کے کارآمد مشوروں اور مضبوط حکمتِ عملی کی وجہ سے 2002، 2007 اور 2011 کے انتخابات میں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

طیّب اردگان سے متعلق یہاں ہم ایک دِلچسپ بات بتاتے چلیں کہ وہ 1994 میں مئیر بننے سے پہلے ایک بہترین فٹبال کِھلاڑی تھے جبکہ شادی کے حوالے سے بات کی جائے تو طیب اردگان 4 جولائی 1978 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے دو صاحبزادے اور دو صاحبزایاں ہیں۔

طیب اردگان نے اکسرے اسکول آف اکنامکس اور کمرشل سائینسز جو کہ اب مرمرا یونیورسٹی کہلاتی ہے، سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

واضح رہے طیب اردگان ترکی کے بارہویں صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More