نیزا پیراور رکھ چکری سیکٹر پربھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ :آئی ایس پی آر

جی این این  |  Feb 15, 2020

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے ،بھارتی فوج کی نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔بچی کو طبی امدا د کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی  فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More