ہائی وے پر دِل دہلا دینے والی ڈرائیونگ کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں

ہماری ویب  |  Feb 15, 2020

متحدہ عرب امارات سے دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جِس میں ڈرائیور ہائی وے پر مخالف سمت میں تیز رفتار گاڑی چلانے کے کرتب دِکھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست ام القوین میں پولیس نے لاپرواہی برتنے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

مذکورہ ویڈیو ہائی وے پر ایک مسافر نے بنائی جِسے اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی پر سوار شخص مخالف سمت میں تیز رفتاری سے گاڑیوں کے بیچ سے گزر رہا ہے۔


ویڈیو میں گاڑی کی نمبر پلیٹ اور ڈرائیور کا چہرہ صاف واضح تھا تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی ضبط کر لی اور اس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More