چین میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کے استعمال کا کمال سامنے آ گیا

ہماری ویب  |  Feb 17, 2020

چین میں مہلک وائرس ناول کورونا کا علاج کرنے لیے چین کی دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا گیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ وانگ ہی شینگ نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبی میں نصف سے زائد مریضوں کو مغربی ادویہ کے ساتھ چین کی روایتی ادویہ بھی دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق COVID-19 یا کورونا وائرس کا کوئی بھی باقاعدہ علاج تاحال دریافت نہیں کیا جا سکا اس لیے اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے روایتی ادویہ کا استعمال غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے حکام کے مطابق چین کی روایتی طریقہ علاج کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کے 2220 افراد کو ہوبی صوبے بھیجا گیا جہاں اس وائرس سے بچاؤ اورعلاج کے لیے روایتی دواؤں کا استعمال کیا گیا۔ وانگ ہی شینگ کا کہنا ہے کہ مغربی ادویہ کے ساتھ روایتی دواؤں کے استعمال سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں بھر میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 ہزار تک جا پہنچی ہے جب کہ چین میں کورونا سے ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More