مردانہ حلیے میں یہ پاکستانی اداکارہ آخر کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 18, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی مردانہ حلیے میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہچاننا بہت مشکل ہو رہا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹام گرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص ٹائی لگائے پریشانی کے عالم میں کسی ہوٹل میں کرسی پر بیٹھا ہے۔ اصل میں یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ خود اشنا شاہ کی ہے جو کہ ایک شوٹ کے دوران کھینچی گئی ہے۔

اشنا شاہ نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مرد بنیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شوٹ سے متعلق تفصیلات بھی بتائیں۔ لیکن اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی اس دلچسپ تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا جب کہ صارفین نے مضحکہ خیز انداز میں تبصرے بھی کئے۔

باسط نامی ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ اشنا شاہ اس تصویر میں دانش تیمور کا فیمیل ورژن لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب شہزاد نے کہا کہ کچھ وقت کے لئے مجھے ایسا لگا کہ جیسے یہ واقعی کوئی لڑکا ہو۔

عبد اللہ نامی صارف نے اشنا شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ لڑکا بن کر بھی پیاری لگ رہی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More