پی ایس ایل 2020 کی نئی ٹرافی سے متعلق پانچ عمدہ و دلچسپ چیزیں جن کے بارے میں آپ کو بھی معلوم نہیں ہوگا

ہماری ویب  |  Feb 18, 2020

پاکستان سپر لیگ کا میدان ایک دن بعد سجنے والا ہے اور شائقین کا جوش و خروش بھی آسمان کو چھو رہا ہے۔ پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کی شام 20 فروری کو کراچی میں ہو گی جس میں ملک کے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے۔

پی ایس ایل 5 کی نئی ٹرافی کے بارے میں پانچ ایسے دلچسپ حقائق ہیں جو آپ کو شاید نہیں معلوم ہوں گے۔

1. Designed by Ottewill Silversmith

پی ایس ایل 2020 کی نئی ٹرافی کا ڈیزائن اوٹیل سلور سمتھ نے تیار کیا ہے۔ پچھلے تین ایڈیشنز کی ٹرافی سورووسکی نے ڈیزائن کی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں مقیم سلور سمتھ کے پاس ٹرافی بنانے کا وسیع تجربہ ہے اور انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی ٹرافی بھی ڈیزائن کی تھی۔ پی اسی ایل ٹرافی کی لمبائی 65 سینٹی میٹر ہے اور اس کا کل وزن 8 کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔

2. The PSL 2020 trophy will be the one that sticks

ہر سال کی طرح اب پی ایس ایل کی ٹرافی کا ڈیزائن تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ جس طرح فیفا اور یویفا کی ٹرافیز کے ساتھ کیا جاتا ہے کہ فاتح ٹیم اپنے ساتھ ٹرافی گھر لے جاتی ہے اور جب ٹورنامنٹ کا وقت قریب آتا ہے تو ٹرافی واپس دینا پڑتی ہے۔ اب ایسا ہی پی ایس ایل میں بھی دیکھنے میں آئے گا کہ یہی ٹرافی آئندہ پی ایس ایل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی۔

3. Features the classic three-dimensional star and crescent

ہر سال کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی بہت خوبصورتی سے تیار کی گئی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

4. Multi-coloured enamel strips

متعارف کی جانے والی اس خوبصورت ٹرافی میں کثیر رنگوں کی پٹیاں نمایاں کی جائیں گی۔ یہ منفرد ڈیزائن پی ایس ایل 3 کی ٹرافی میں بھی سرایت کر گیا تھا۔

5. Winning team will have their name engraved

رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More