غصہ حرام ہے، اگر آپ کو بھی زیادہ غصہ آتا ہے تو اپنی زندگی میں ان چند باتوں کو معمول بنالیں

ہماری ویب  |  Feb 18, 2020

جلدی غصہ آجانا اور پھر فوراً غصہ ٹھنڈا ہو جانا، بے وجہ کسی پر چیخنا چلّانا اور اپنی بھڑاس کسی اور پر نکالنا ، پھر بعد میں پچھتانا۔ ان علامتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

ہم آپ کو سات ایسے حیران کن اور آسان طریقے بتاتے ہیں، جنہیں اپنا كر آپ ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور غصے پر قابو پا سکتے ہیں۔

1. لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں

ہماری وجہ سے اگر کسی کو خوشی مل جائے یا کسی ضرورت مند کی مدد کر دی جائے تو وہ ہمارے لئے دنیا کا سب سے حسین احساس ہوتا ہے۔ کسی غریب کو اپنی چیزیں یا چند روپے صدقہ دے کر یہ احساس آپ نے ضرور محسوس کیا ہوگا۔ اگر نہیں کیا تو آج سے ہی یہ کام شروع کر دیں۔ اس طرح کرنے سے آپ کے اندر ایک نمایاں تبدیلی پیدا ہو گی اور غصہ بھی نہیں آئے گا۔

2. خود سے پیار کریں

اکثر اوقات آپ کو غصہ اسی وقت آتا ہے جب کسی کی کوئی بات بُری لگتی ہے، اور یہ کیفیت اس وقت طاری ہوتی ہے جب آپ کے ذہن پر منفی خیالات کا غلبہ ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت سے بچنے کے لیے آپ خود سے محبت کریں، مثبت سوچ اپنائیں۔ منفی خیالات کو اپنے ذہن میں نہ آنے دیں کیونکہ منفی سوچ آپ کے بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

3. اپنے ہاتھوں کو گرم رکھیں

جب آپ کو محسوس ہونے لگے کہ آپ کو غصہ آ رہا ہے، تو اسی وقت اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رگڑنا شروع کر دیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ہاتھ گرم ہوں گے اور غصے کے وقت نروس سسٹم میں تیزی سے بڑھتا خون کا بہاؤ ہلکا ہو جائے گا۔

آپ نے کبھی اگر محسوس کیا ہو کہ جب آپ کو اچانک غصہ آئے تو آپ کا پورا بدن گرم ہو جاتا ہے۔ در حقیقت اس دوران پورے جسم میں خون کا بہاؤ بہت تیز ہو جاتا ہے۔ اگر کبھی آپ کو غصہ آنے لگے تو اس عمل سے آپ اپنے غصے پر قابو پا سکتے ہیں۔

4.پودے لگائیے

ایک ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آدھا گھنٹہ پودوں کی دیکھ بھال میں صرف کرنے سے ذہنی دباؤ سے بہت حد تک نجات ملتی ہے۔ ریسرچ کے مطابق پودوں کی دیکھ بھال کے دوران مٹی میں موجود ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور آپ بہتر طریقے سے توجہ مرکوز کر پاتے ہیں۔

5.لمبی سانس لیں

سائنسدانوں کے مطابق غصے پر قابو پانے کے لئے لازمی ہے کہ گہری سانس لینے کے بعد پھر باہر خارج کر دیں۔ اس عمل سے نروس سسٹم فعال ہو جاتا ہے، جس سے دل کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ ایسا کرنے سے ذہنی دباؤ اور غصہ کم ہونے لگتا ہے۔ اسی لیے جب بھی غصہ آئے تو تین سے چار مرتبہ زور سے لمبا سانس لیجیے اور باہر چھوڑ دیں۔

6.ثابت اناج کا استعمال

اگر آپ کو بہت زیادہ غصہ آ رہا ہے، تو اسے دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ آپ ثابت اناج کھائیں۔ اس کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد آپ خود کو پر سکون محسوس کریں گے۔ ماہرین کے مطابق کاربوہائیڈریٹ خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھاتا ہے، جس سے دماغ کو مثبت پیغام دینے والے نيوروٹرانسميٹر سے سیروٹونن کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کو زیادہ غصہ یا چڑ چڑا پن محسوس ہو تو دن میں کم از کم کاربوہائیڈریٹ کی 30 گرام مقدار ضرور لینی چاہیے۔

7. ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں

اگر آپ کسی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں یا کسی غم میں مبتلا ہیں تو اس صورتحال میں آپ کی ایک مسکراہٹ ہی آپ کے سارے غم بھُلا دے گی۔ اس سے آپ کو غصہ کم آئے گا اور آپ کو ہمیشہ مثبت سوچنے کی عادت پڑ جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More