ٹماٹر کی قیمتوں میں ناقابلِ یقین کمی، فی کلو 5 روپے کا ہو گیا

ہماری ویب  |  Feb 18, 2020

گزشتہ ماہ تک مہنگے داموں بِکنے والا ٹماٹر انتہائی کم قیمت میں فروخت ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو بکنے لگا جبکہ متعدد کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دئیے۔

کاشتکاروں کے مطابق 'اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو سکے۔ اس لیے صوبے کے بیشتر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گئے ہیں'۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 'خریدوفروخت میں عدم توازن، حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More