کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ بجلی سے چلنے والی ان سیڑھیوں میں لکیر نما نالیاں کیوں ہوتی ہیں؟جانیں اس کی دلچسپ وجہ

ہماری ویب  |  Feb 19, 2020

آج کے نئے دور میں تقریباً ہر ائیرپورٹ، شاپنگ مال، یا اس طرح کی کئی متعدد جگہوں پر برقی سیڑھیاں یعنی اسکلیٹر نصب کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے انسان سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے پر اپنی توانائی خرچ کئے بغیر اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ ان برقی سیڑھیوں پر لمبی لمبی لکیر نما نالیاں کیوں موجود ہوتی ہیں؟

اگرچہ یہ لکیریں ان سیڑھیوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں لیکن در حقیقت انہیں بنانے کی اصل وجہ سیڑھیوں میں خوبصورتی پیدا کرنا نہیں ہوتا۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ان سیڑھیوں کی شروعات میں ایک کنگھا نما دھات بھی نصب ہوتی ہے جو کہ جوتوں میں لگے کچرے یا گَرد جو ان نالیوں میں جاتا ہے اسے صاف کر دیتی ہے جس کے باعث یہ سیڑھیاں پھنستی یا رکتی بھی نہیں۔

اس کے ساتھ ہی اگر پھسلن کا سبب بننے والا کوئی محلول اگر سیڑھیوں پر گرے تو وہ بھی براہ راست ان نالیوں میں جاتا ہے اور لوگوں کے لیے پھسلن کا سبب نہیں بنتا جب کہ شروع میں لگا کنگھا اسے صاف بھی کر دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More