پانچ مشہور پاکستانی فنکار جو کہ ڈاکٹر بھی ہیں، جانیں دلچسپ حقائق

ہماری ویب  |  Feb 19, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری بے پناہ باصلاحیت فنکاروں سے بھری ہوئی ہے۔ فنکار ناصرف اچھی اداکاری جانتے ہیں بلکہ دیگر خصوصیات بھی ان میں پائی جاتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو ڈاکٹرز بھی ہیں۔ کسی نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے تو کوئی ڈینٹسٹ ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان فنکاروں کے بارے میں جو اداکاری کے ساتھ ڈاکٹری کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔

ڈاکٹر مزنہ ابراہیم


مزنہ ابراہیم وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز میں آنے سے قبل ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ مزنہ ناصرف اداکارہ بلکہ ایک مارننگ شو کی ہوسٹ بھی رہ چکی ہیں البتہ اداکاری کا شوق انہیں شروع سے ہی تھا جِس کو انہوں نے پورا کیا۔

ڈاکٹر عائشہ گل


عائشہ گل بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں تاہم حال ہی میں اِن کا ڈرامہ میں نہ جانوں بھی چل رہا ہے۔

ڈاکٹر عدیل چوہدری


عدیل چوہدری ناصرف ایک اداکار، گلوکار اور سانگ رائٹر ہیں بلکہ ایک ڈینٹسٹ بھی ہیں۔ عدیل نے بہت ہی کم ڈراموں میں اداکاری کی ہے البتہ ان کے گانوں کی دو سے تین البم ریلیز ہو چکی ہیں۔ عدیل کو بھی شروع سے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکار بننے کا شوق تھا جِسے انہوں نے پورا کیا۔

ڈاکٹر نادیہ حسین


مشہورِ زمانہ ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین سے کون ناواقف ہو گا؟ انہوں نے کافی لمبے عرصے تک ماڈلنگ کی جب کہ کچھ ڈراموں میں اداکاری کے فرائض بھی سرانجام دیے۔ نادیہ نے بھی بی ڈی ایس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ بھی پیشے کے اعتبار سے ایک ڈینٹسٹ ہیں۔

ڈاکٹر فرح سعدیہ


فرح سعدیہ نامور اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک مارننگ شو کی ہوسٹ بھی ہیں، یہ بھی ایک ڈاکٹر ہیں۔ بااخلاق اداکارہ و میزبان کے بے شمار مدّاح ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More