وائس میسج کریں اور پیسے کمائیں۔۔۔ فیس بک نے صارفین کے لیے بڑا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 22, 2020

آج کے دور میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کے لئے لا رہی ہے ایک انتہائی کارآمد فیچر جس کے استعمال پر صارفین کو پیسے دیے جائیں گے۔

فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز مانگے گا اور اس کے بدلے انہیں پیسے دے گا۔

سال 2019 میں فیس بک نے کہا تھا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا جس کا مقصد اپنی وائس ریکگنیشن (آواز کی شناخت) کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا تھا۔

تاہم ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ پروناؤنسی ایشن نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ فی الحال صرف امریکا میں شروع کیا گیا ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کے دوستوں کی تعداد 75 یا اس سے زیادہ ہے وہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق یہ ریکارڈنگز صارفین کی پروفائلز کو خفیہ رکھیں گی اور بغیر صارف کی رضامندی کے انہیں فیس بک کسی بھی جگہ پر شئیر نہیں کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More