سانپ کے زہر سے کینسر کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ

نوائے وقت  |  Feb 22, 2020

 امریکا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے سانپ کے زہر سے کینسر کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔یونیورسٹی آف کورینا اور یو این سی ڈیپارٹمنٹ آف بایولوجی (حیاتیات) کے ماہرین نے کینسر کی روک تھام اور اس کے علاج کے حوالے سے ایک تحقیقی مطالعہ کیا۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہیں تحقیق کے دوران کینسر کا موثر طریقہ علاج مل گیا جو سانپ کے زہر میں چھپا ہوا ہے۔تحقیقی ماہرین کے مطابق کسی بھی سانپ کے زہر میں سیکڑوں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کینسر کا باعث بننے والے وائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے تمام سانپوں  کے زہر سے کینسر کی دوا تیار کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے امریکا اور برطانیہ میں استعمال ہونے والی اُس دوا کا مشاہدہ بھی کیا جو سانپ کے زہر سے تیار کی جاتی ہے اور لوگ اسے مختلف بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سانپ کا زہر انسان کے پٹھوں اور دل کو مضبوط بناتا جبکہ اس کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی بھی بہتر ہوتی اور مرے ہوئے خلیات متحرک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More