یہ 5 مشہور سائنسدان معذوری کے باوجود کامیاب کیسے ہوگئے؟

ہماری ویب  |  Feb 26, 2020

معاشرہ لوگوں کا ایسا مجموعہ ہے جس میں تمام افراد مساوی حیثیت رکھتے ہیں۔۔۔ چاہے کوئی ڈاکٹر ہو یا انجینئر، مزدور ہویا پلمبر سب کو برابر جینے کا حق حاصل ہے۔۔۔۔

ضروری نہیں ہے کہ ہر کوئی مکمل صحتیاب ہو کسی نہ کسی میں کوئی نہ کوئی نقص قدرت کی طرف سے ہوتا ہے جس پر لوگوں کو حقیر سمجھنا شاید قوموں کی سب سے بڑی کمزوری ہے کیونکہ اس دنیا میں ایسی بہت سی مثالیں زندہ ہیں جو نام کے ہی ''' خصوصی یا اسپیشل افراد "' نہیں ہیں بلکہ اپنے کارناموں سے بھی اسپیشل ہیں۔۔۔۔

کچھ ایسے ہی کامیاب ترین سائنسدانوں کی کہانیاں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو زمانے کو اپنی مٹھیوں پر چلاگئے مگر درحقیقت وہ خود بھی جسمانی معذوری میں مبتلا رہے۔۔۔ آخر کون ہیں وہ عظیم سائنسدان جو کسی بھی قسم کی معذوری میں بھی عام سے خاص بن گئے؟؟؟؟

1: اسٹیفن ہاکنگ: اسٹیفن ہاکنگ بیسویں صدی کے ایک مایہ ناز سائنسدان رہ چکے ہیں۔ان کا زیادہ تر کام ثقب اسود یعنی بلیک ہول(black hole)،نظریاتی کونیات (Cosmology)کے میدان میں ہے۔ انھوں نے اپنے علم اور تجربے کی بناء پر زمین کی تباہی اور انسانیت کے خاتمے سے متعلق انتباہی پیش گوئیاں کی تھیں۔۔۔۔ جیسے گلوبل وارمنگ دنیا کو تباہ کردے گی،انسان رہائش کے لیے دوسرے سیارے ڈھونڈے گا،ٹیکنالوجی دنیا کے لیے خطرناک ثابت ہوگی،مصنوعی ذہانت،انسانیت کے خاتمے کا پیش خیمہ بنے گی اور خلائی مخلوق کو دعوت دینا زمین پر قبضے کا سبب بنے گا۔ تمام تر قابلیت کے ساتھ وہ موٹر نیوران نامی مرض میں مبتلا رہے جس سے جسم کے اعصاب آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتے ہیں اور اعضاء رفتہ رفتہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن ان تمام حالات کے باوجودانھوں نے ہار نہ مانی اور تحقیق جاری رکھی۔ اسٹیفن کے مطابق ہر مشہور شخصیت کی ایک خاص پہچان ہوتی ہے اور میری پہچان وہیل چیئر ہے۔

2: تھامسن ایڈیسن: تھامسن ایڈیسن بابائے ایجادات کے نام سے سائنسی دنیا کا باوا آدم کہلاتا ہے جنہوں نے بلب ، آٹومیٹک ٹیلگراف، ٹرانسمیٹر ریسور ، فونو گراف، میگا فون، سینما مشین کی ایجادات کیں ۔ وہ سماعتوں سے محروم تھے مگر اسکے باوجود انھوں نے اپنی تجرباتی تحقیقات کے سفر کو جاری رکھا۔۔۔۔۔ اور 1915ء میں نوبل پرائز بھی حاصل کیا۔۔

3: آئن اسٹائن: آئن اسٹائن دنیائے فلکیات میں اپنی دھاک بٹھانے والا دنیا کا ذہین ترین آدمی تھا لیکن یہ ڈیسلیسیا(dyslexia)کے مسائل کا شکار تھا جس میں انسان کی سوچنے اور سمجھنے کی حس عام لوگوں سے کم ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ سے زمانہ علمی میں آئن اسٹائن کو اپنے والدین اور اساتذہ کی بات سمجھنے میں خاصا وقت درکار ہوتا تھا۔ اتنی بڑی کشمکش میں مبتلا ایک عام آدمی نے روشنی کو توانائی کے چھوٹے چھوٹے کوانٹم نوریہ زرات (photons) کی مدد سے سمجھایا ، روشنی کی رفتار3x108 m/s بتائی، طبیعیات کی مشہور ترین مساواتE = mc2 ، جس میں مادہ اور توانائی کا آپس میں تبدیل ممکن ہونے کا بتایا گیا ہے یہ تمام ان کی ہی تحقیقات ہیں۔

4: ٹیمپل گرانڈن : ٹیمپل گرانڈن مشہور ماہر حیوانات ہیں جو آٹزم کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ آٹزم دراصل ایک دماغی بیماری ہے جو بچوں میں پیدائشی مرض ہے، اس میں دماغ کی کسی رگ کے دب جانے یا نقصان پہنچنے سے بچوں کی دماغی نشوونما متاثر اور سست ہو جاتی ہے۔ قسمت کی ستم ظریفی یہ نکلی کہ آٹمز پر تحقیق کرنے والی ٹیمپل خود اسی ذہنی معذوری یا کمزوری کا شکار نکلیں اور اپنے ساتھ ہونے والی پیچیدگیوں کو خود بھی نہ سمجھ سکیں۔ اور معاشرے کی ناقدریوں نے انھیں انسانوں کے بجائے جانوروں سے محبت کرنے پر قائل کردیا یہی وجہ ہے کہ آج ان کا شمار دنیا کے مشہور ماہر حیوانات میں ہوتا ہے، وہ حیوانات کے رویوں پر اتھارٹی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

5: رالف براؤن: رالف براؤن جوڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی بدولت وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے اور اپنی بیماری کا حل خود ہی بنا دیا۔۔۔۔انھوں نے ایک موٹررائزڈ اسکوٹر تیار کیا جس سے کچھ عرصے بعد ٹرائی لفٹ (Tri Lift) اور لفٹ وہیل چیئر ایجاد کی۔ یہ امیر کاروباری فرد کی حیثیت سے تاریخ میں اہم مقام رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

ان تمام سائنسدانوں نے زندگی کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اپنے تمام تر شوق اور علمی جستجو کی پیاس بجھا کر تمام لوگوں کو محنت میں عظمت کا درس دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More