ڈیوڈ وارنر ’’دی ہنڈریڈ‘‘ سے باہر ہوگئے

سماء نیوز  |  Mar 25, 2020

فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلےباز ڈیوڈ وارنر خاندانی وجوہات اور زمبابوے کےخلاف ہوم سیریز کے سبب انگلش کرکٹ ٹورنامنٹ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ سے باہر ہوگئے۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی فیملی کو وقت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ’’سدرن بریو‘‘ کے ساتھ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ کے افتتاحی سیزن میں حصہ لینے کےلیے پرجوش تھا۔

تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر کو سدرن بریو کےلیے ایک لاکھ 25 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں خریدا گیا تھا۔ انکی جگہ ہم وطن مارکس اسٹوئنس ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دی ہنڈریڈ جولائی 2020 میں شروع ہونا ہے البتہ کرونا وائرس کے باعث ایونٹ کے ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More