کورونا وائرس : آئی سی سی نے 30 جون تک شیڈول ایونٹس ملتوی کردیئے

نوائے وقت  |  Mar 26, 2020

دبئی : کورونا وائرس کے پیش نظر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور پلان سمیت 30 جون تک ہونے والے تمام کرکٹ ایونٹس ملتوی کردیئے۔

آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرافی نے اپریل میں دنیا کے سفر پر نکلنا تھا۔ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے ۔ اس کے علاوہ ٹی 20ورلڈ کپ سے پہلے یہ کوالیفائرز ایشیا، یورپ، افریقہ میں کھیلے جانے تھے،آئی سی سی نے کہاہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایونٹس ملتوی کئے،کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں ،ایونٹس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More