وسیم اکرم اور عماد وسیم نے کورونا ریلیف فنڈز سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 02, 2020

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے عمران خان ریلیف فنڈ میں دس، دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی کورونا ریلیف فنڈز کے سلسلے میں 10 لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان اظہر علی نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے حاصل ہونے والی تنخواہ میں سے پانچ لاکھ جبکہ باقی پانچ لاکھ کی روپے عطیات جمع کر کے وزیر اعظم فنڈز میں دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وائرس سے نمٹنے کے لئے کورونا ریلیف فنڈز قائم کرنے کا اعلان کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ قوم عطیات دینے میں بھرپور تعاون کرے تاکہ غریب طبقے کی پریشانی دور ہو سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More