شہباز گل: پی پی کو کورونا پر سیاست سے گریز کا مشورہ

ہم نیوز  |  Apr 10, 2020

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کریں۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے ’’آپ کے مطابق آپ کے پاس چھ ہزار کٹس موجود ہیں‘‘۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اس کے معنی یہ ہوئے کہ آپ روزآنہ 700 ٹیسٹس کرسکتے ہیں۔

مزید برآں یہ کہ 10000 کٹس آپ نے اپنے طور پر بھی منگوائی تھیں جن کا ذکر بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعدد بار کیا اس کے علاوہ ہیں۔ pic.twitter.com/x9kbeb5Jo4

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 10, 2020

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق حکومت سندھ کو دو دن قبل بتادیا تھا کہ 20 ہزار کٹس اور45 اسپتالوں کو سامان کل تک صوبائی حکومت کو مل جائےگا۔

کورونا: عالمی ادارہ صحت کاجعلی ادویات کے کاروبار میں اضافہ پر اظہار تشویش

ہم نیوز کے مطابق پی تی آئی رہنما شہبازگل نے پی پی رہنماؤں کو کورونا وائرس پر سیاست سے گریز کو مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More