اس دفعہ پاکستان میں عیدالفطر کون سی تاریخ کو ہوگی؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

ہماری ویب  |  May 21, 2020

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قمری کلینڈر کے حساب سے عید 24 مئی کو ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا، ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے، ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کے لئے مشین بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے چاند پر عید کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت ہمیشہ کہتی ہے جو وقت گزر جائے اچھا ہے،کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تو مشکل ہوسکتی ہے۔

واضح رہے فواد چوہدری نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More