ڈرامے میں موجود خواتین، مردوں اور بچوں کو تلوار سے لڑائی سکھانے کے لیے... ارطغرل غازی کے چند ایسے حیران کن حقائق جو یقیناً آپ کو بھی نہیں معلوم ہوں گے

ہماری ویب  |  May 21, 2020

ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے چرچے ہر طرف ہیں۔ یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔ لیکن اس ڈرامہ کے چند ایسے حقائق ہیں جن سے یقیناً آپ ناواقف ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کون سے ہیں وہ حقائق۔

اس ڈرامہ کی تمام معلومات کا ذریعہ کیا تھا

یہ بات کافی حیران کن اور ناقابلِ یقین ہے کہ یہ معلومات صرف 7 صفحات پر مشتمل تھیں، اس ڈرامہ کی کاسٹ اور ٹیم نے سخت محنت کی اس حوالے سے مختلف جگہوں سے تفصیلات اکھٹی کرنے کے لیے۔ محنت کا اندازہ بے شک ڈرامہ کی چند ہی اقساط دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

تلوار سیکھنے کی ٹریننگ

پوری ٹیم کو تلوار سے لڑائی کی بھرپور ٹریننگ دی، خواتین، مردوں اور بچوں کو۔ تلوار سے لڑائی سکھانے خاص طور پر ایک ٹیم کو قازقستان سے بلوایا گیا تھا۔

ڈرامہ کے سیٹ کے جذباتی سین


ڈرامہ میں جن اداکار نے سلیمان شاہ کا کردار ادا کیا وہ حقیقت میں کافی جذباتی انسان ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ ان کے آخری سین کی تھی، اس میں وہ آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

ترکی کے صدر کی ڈرامہ سیٹ پر آمد


ترکی کے صدر طیب اردگان نے ڈرامہ کے سیٹ کا دورہ کیا اور شوٹنگ کا اچھی طرح معائنہ کیا۔

3 ماہ مسلسل گھڑ سواری سکھائی گئی

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ میں اداکاروں کو مسلسل 3 ماہ تک گھڑ سواری سکھائی گئی تاکہ وہ اس میں پروفیشنل لگیں۔

ڈرامہ کا منفی کردار کرتوغلو

ارطغرل کے پہلے سیزن میں منفی کردار کرنے والے کرتوغلو حقیقت میں ویسے بالکل نہیں جو ڈرامہ میں دکھائے گئے ہیں۔ حقیقت میں وہ ایک انتہائی مثبت انسان ہیں۔ سیٹ پر ان کی وجہ سے کافی رونق لگی رہتی تھی۔ وہ زندگی سے بھرپور انسان ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More