دنیا کا خطرناک ائیر پورٹ کون سا ہے؟ جہاں رات کے وقت جہاز کو لینڈ کروانا موت کے منہ میں جانے جیسا ہے؟

ہماری ویب  |  May 22, 2020

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں لوکلا ائیرپورٹ ہے جو ویسے تو ایک عام سی فضائی پٹی ہے مگر جب وہاں جائیں یا کوئی طیارہ لینڈنگ کرنے لگے تو دل کی دھڑکنیں رک جاتی ہیں یوں معلوم ہوتا ہے اب موت کی گھاٹی میں سفر ہوگا۔

آخر ایسی کیا بات ہے اس ائیرپورٹ میں کہ اسے دنیا کا سب سے خطرناک ایئر پورٹ کہا جاتا ہے؟

لوکلا ائیرپورٹ سطح سمندر سے 2800 میٹر بلندی پر واقع ہے اس ایئر پورٹ کی رن وے پانچ سو میٹر لمبا ہے اور اس کا اختتام ایک گہری کھائی پر ہوتا ہے۔ جہاں طیارہ اتارنے کے دوران کوئی پائلٹ ذرا سی بے احتیاطی کردے تو مسافر سیدھے دو ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گریں گے اور یہ ممکن نہیں کہ کسی کا کوئی سراغ بھی دوبارہ مل سکے۔



اس رن وے کا ایک حصہ کھائی پر ختم ہوتا ہے جبکہ دوسرے حصے کے اختتام پر ایک بڑی دیوار ہے اور اس رن وے پر 11 ڈگری کی ڈھلان ہے جو طیارے کو بریک لگانے میں مدد دیتی ہے اور ایسا نہ ہو تو وہاں لینڈنگ کرنا محض کھائی میں جا گرنے کے برابر ہے۔

یہ اتنا خطرناک ائیر پورٹ ہے کہ اس پر رات کے وقت کسی قسم کی کوئی بھی فلائٹ لینڈ کروانا دوہرے خطرے کو مول لینا ہے۔

اور رات کے وقت اس پر لینڈنگ نہایت تجربے کار اور سینئیر پائلٹ بھی اکثر کرتے ہوئے غلطی کر بیٹھتے ہیں اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

   
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More