سندھ میں عید کی نماز کے لئے ہدایت نامہ جاری

ہماری ویب  |  May 22, 2020

حکومتِ سندھ نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے لئے ایس او پیز جاری کردئے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے نماز عید اور جمعتہ الوداع کے موقع پر ہدایت نامہ جاری کردیا جو کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیا۔

ہدایت نامے کے مطابق کہ نماز عید کے لئے مقرر کردہ مقامات کی پہلے سے نشاندہی کی جائے، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر کئے جائیں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے لئے 20 نکاتی ضوابط پر لازمی عمل کرایا جائے، نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ایک مقام پر ایک سے زائد بار نمازِ عید ادا کی جائے۔

اس کے علاوہ ہدایت نامے میں محکمہ داخلہ سندھ نے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں، بس اسٹینڈ، ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More