سڑکوں پر موجود پیلے اور سفید رنگ کی لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  May 22, 2020

سڑکوں پر سفر ہم سب ہی کرتے ہیں اور اس میں بڑی احتیاط بھی برتنی چاہیے اور ٹریفک کے تمام اصول و ضوابط پر بھی عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ حادثوں سے بچ سکیں۔

آپ نے سڑکوں پر پیلے اور سفید رنگ کی لائنیں دیکھی ہی ہوں گی اور ان لائنوں کو بے مقصد نہیں بنایا گیا بلکہ یہ بھی آپ سے کچھ کہتی ہیں۔

جانیں یہ لائنیں کیا ظاہر کرتی ہیں؛

٭ سفید لائن :

اگر سڑک کے درمیان میں ایک طویل سفید لکیر بنی ہوئی ہے جو کہیں سے آدھی کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا لین تبدیل کرنے پر پابندی ہے، لہٰذا آپ اپنی لین میں اس وقت تک موجود رہیں جب تک لکیریں بدل نہ جائیں۔

٭ پیلی لائن:

سڑک کے کنارے پر موجود پیلی لائن کا مطلب ہے کہ اس جگہ پارکنگ کی اجازت نہیں، کچھ ممالک میں زرد رنگ کی لکیر سڑک کے درمیان ہوتی ہے جو کہ مکمل سفید لکیر جیسا ہی کام کرتی ہے یعنی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے یا سیدھ بدلنے کی پابندی نہیں ہے۔

٭ دو پیلی لائنیں:

یہ لکیریں سڑک کے درمیان ہیں تو اوورٹیکنگ یا لین بدلنا خطرناک ہوسکتا ہے یہاں گاڑی روک کر اس میں بیٹھ کر انتظار تو کیا جاسکتا ہے مگر پارکنگ کی اجازت نہیں۔

٭ بیچ سے کٹی ہوئی سفید لائنیں :

ان کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں مگر دیکھ بھال کر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More