کورونا وائرس سے اپنی گاڑی کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ جانیں چند اہم طریقے

ہماری ویب  |  May 22, 2020

آپ چاہے کار ڈرائیور ہوں یا مسافر، جس گاڑی میں سفر کرتے ہیں اس میں بہت سے جراثیم موجود ہوتے ہیں۔

کورونا وائرس کے اس دور میں انسان کے ڈر میں اضافہ ہوا ہے کہ جہاں ہم کبھی آزاد کے ساتھ گھوما پھرا کرتے تھے گاڑیوں، موٹر بائیک کا سفر کرتے تھے اب کورونا کے باعث سفر تو دور کی بات باہر گھومنا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔ (COVID-19) کا تناؤ بنیادی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص تک اور ان لوگوں کے درمیان پھیلتا ہے جو ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں ہیں۔

کورونا وائرس ضروری نہیں کہ ایک دوسرے سے منتقل ہو بلکہ روزمرہ کی استعمال شدہ چیزوں سے بھی کورونا وائرس کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

آپ کے پاس جو گاڑی، موٹر بائیک، سائیکل موجود ہے کیا آپ کو علم ہے کہ وہ وائرسز سے پاک ہیں؟

ممکن ہے کہ جہاں آپ کی گاڑی پارک ہو اور اس دوران کوئی شخص آپ کی گاڑی کے شیشے پر چھینک کر چلا جائے اور وہاں آپ یا کسی کا ہاتھ لگ جائے تو وہ آپ کو بیمار بھی کرسکتا ہے۔

تو اگر آپ اپنی کار کو جراثیم سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ان چند مفید باتوں پر عمل کریں۔

گاڑی کو صاف رکھنے کا ایک بہت اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہر ہفتے اپنی گاڑی اچھی طرح واش کروائیں، کیونکہ کار واشنگ میں استعمال ہونے والا پانی آپ کی کار کی سطح سے کووڈ 19 کے نشانات دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اب یہ وہ جگہ ہے جہاں ڈرائیور اور مسافروں دونوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ گاڑی کے اندر بیٹھنے سے قبل ، دروازہ کھولنے کے لئے رومال کا استعمال یقینی بنائیں۔ سیٹ صاف کرنے کے لئے کپڑے کا استعمال کریں۔

ممکن ہو تو اپنی کار میں سینیٹائزر رکھیں اور ڈرائیونگ سے قبل اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More