انوکھا واقعہ ---- جب 12 سالہ بچہ جہاز میں بغیر ٹکٹ کے سوار ہوگیا

ہماری ویب  |  May 22, 2020

آپ نے اکثر ایسا فلموں میں دیکھا ہوگا کہ کوئی شخص بغیر ٹکٹ کے کسی طیارے یا ٹرین میں سوار ہوجائے، مگر جب حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ سننے میں آجائے تو وہ بھی کسی ڈرامے سے کم نہیں ہوتا۔

گزشتہ سال جولائی میں ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا تھا جہاں ایک 12 سالہ بچہ بغیر ٹکٹ سیکیورٹی عملے کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ وہ بچہ اکیلا تھا اس کے ہمراہ کوئی بڑا موجود نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لئے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

جہاز میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے جہاز کے اندر پولیس اور سراغ لگانے والے کتوں کو دیکھا اور پھر سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام مسافروں کو طیارے سے باہر جانے کا کہا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب کیسے ہوا۔

ایک سال قبل یہ واقعہ رونما ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ائیرپورٹ پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑا تھا۔

پولیس کے بیان کے مطابق یہ واقعہ 14 جولائی کو پیش آیا تھا۔ ائیرپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا مگر صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی تھی اور پھر روانہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More