چہرے پر بھنویں کیوں ہوتی ہیں اور ان کا کیا کام ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  May 22, 2020

آپ کے خیال میں چہرے پر موجود بھنویں(آئی بروز) کس کام آتی ہیں؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب سائنسدان کئی عرصوں سے جاننے کی کوشش میں لگے تھے لیکن آخرکار انہوں نے پتہ لگا ہی لیا۔

آئی بروز انسان کے چہرے پر خوبصورتی پیدا کر کے اسے نکھارتی ہیں۔ بیشتر اوقات بھنوؤں سے انسان کے چہرے کے اچھے اور برے تاثرات بھی معلوم ہوجاتے ہیں۔

دو سال قبل برطانیہ کی یارک یونیورسٹی کی تحقیق میں اس حوالے سے اشارہ دیا گیا تھا کہ موجودہ دور کے انسان ہوسکتا ہے کہ قدیم دور کے لوگوں کی طرح انوکھے انداز سے بھنوؤں کو نہیں اٹھا سکتے مگر اس کی جگہ ہمیں ہموار چہرہ اور جذبات ظاہر کرنے والی پیشانی ضرور مل گئی ہے۔

برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین کا ماننا ہے کہ ابتداء میں انسانوں کے چہرے پر بھنوﺅں کی جگہ بہت چوڑی ہوتی تھی جو کہ جسمانی بالادستی کی علامت سمجھا جاسکتا ہے، جیسے جیسے دور گزرتے چلے گئے ویسے ہی انسانی چہرہ ارتقائی مراحل سے گزر کر چھوٹا ہوگیا۔

ماہر پال او ہیگنس کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے چہرے چھوٹے ہوئے، پیشانی بڑی ہوتی گئی، چہرے کے مسلز بھنوؤں کو اوپر نیچے حرکت دینے لگے اور ہم اپنے تمام لطیف جذبات کا اظہار ان کے ذریعے کرنے لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More