طیارے زیادہ تر بادلوں کے اوپر ہی کیوں پرواز کرتے ہیں؟

ہماری ویب  |  May 22, 2020

دنیا بھر میں ایک وقت میں تقریباً 8 سے 20 ہزار طیارے فضا میں اڑ رہے ہوتے ہیں۔ مختلف ائیرپورٹس پر ان کی لینڈنگ کے لئے رابطہ اور ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بچنے کے لئے سخت منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے، خصوصاً اس وقت جب یہ معلوم ہو کہ وہ کتنی زیادہ بلندی پر سفر کرتے ہیں۔

ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ طیارہ ہمیشہ بادلوں کے اوپر ہی کیوں سفر طے کرتا ہے؟

بادلوں سے اوپر طیاروں کے سفر کی وجہ یہ ہے تاکہ وہ تیز رفتاری سے سفر کرسکے، ایک طیارہ جتنی زیادہ بلندی پر پرواز کرے گا، اتنی ہی ہلکی ہوا ملے گی، جس سے نہ صرف سفر میں تیز رفتاری پیدا ہوگی بلکہ ایندھن کی بھی خاصی بچت ہوگی۔

پائلٹس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جب یہ بڑے جیٹ طیارے سفر کرتے ہیں تو ان کا پہلا کام جس حد تک جلد ممکن ہو زیادہ بلندی پر چلے جانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More