سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار کو منائی جائیگی، میڈیا

سماء نیوز  |  May 22, 2020

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

عرب کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

کرونا وائرس کے باعث مساجد میں اجتماعات پر پابندی ہے، مفتی اعظم سعودی عرب نے شہریوں سے عیدالفطر کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں جغرافیے اور موسمیات کے استاد پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے بتایا تھا کہ مکہ معظمہ میں چاند غروب آفتاب سے 10 منٹ قبل غروب ہوجائے گا، سورج اور چاند اگلے روز آٹھ بج کر 39 منٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، اس طرح سعودی عرب میں ماہ صیام 30 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر اتوار 24 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More