ورلڈ کپ 2019: بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ انگلش کھلاڑی نے انکشاف کردیا

ہماری ویب  |  May 28, 2020

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر میچ ہارا اور اس کا پاکستان کو نقصان پہنچایا، اس بات کا انکشاف انگلینڈ کے آل راؤنڈر کھلاڑی بین اسٹوکس نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے انگلش ٹیم سے جان بوجھ کر ہارنے کا بھانڈا پھوٹ گیا، انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب آن فائر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا۔

بین اسٹوکس نے اپنی کتاب میں مزید انکشافات کئے ہیں جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پراسرار تھی۔

انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی مسلسل سنگل رنز لئے جا رہے تھے جبکہ وہ بڑی ہٹ مار کر میچ جیت سکتے تھے۔

واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بناسکی تھی، انگلینڈ کے باؤلر کرس ووکس اور جوفرا آرچر نے بھارتی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکے رکھا تھا لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان شاندار 138 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔

بھارتی بلے باز کے ایل راہول کی وکٹ 38 ویں اوورز میں گری تھی جس کے بعد روہت شرما، ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے مبینہ طور پر رنز کی رفتار کو سست کیا اور بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے چکر میں جان بوجھ کر میچ ہار گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More