سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاہد آفریدی

92 نیوز  |  Jun 06, 2020

کوئٹہ (92 نیوز) قومی کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ میں نہیں جانتا کہ قدرت مجھ سے کیا کام لینا چاہتی ہے کل کو ایسا کچھ ہوگیا تو پھر نہ کہنا کہ یوٹرن لے لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے شریک تھے میڈیا سے بات چیت کے دوران سیاست میں آنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فی الحال سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کل قدرت مجھ سے کیا کام لے کچھ نہیں کہہ سکتا مگر پھر یہ نہ کہنا کہ یو ٹرن لے لیا۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے 25 سال سے جو عزت دی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے، بلوچستان کے علاقوں کے دورے کا مقصد یہاں کے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس دن میری نیت میں لالچ آگیا سمجھ لینا کہ میرا یہ کام اور میری فاﺅنڈیشن ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر مشکل ضرور ہے لیکن کوشش رہے گی کہ اسے ہمیشہ جاری رکھوں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More