عالمی ادارہ صحت کا عوامی جگہوں پر ماسک پہننے پرزور

ریڈیو پاکستان  |  Jun 06, 2020

عالمی ادارہ صحت نے چہرے کے ماسکس کے حوالے سے اپنی ہدایات میں تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایسے مقامات پر ماسک پہننا چاہئے جہاں سماجی فاصل برقرار رکھنا ممکن نہ ہو۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Tedor Adhanon نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارتقائی مشاہدے کے تناظر میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ایسے مقامات پر ماسک پہننے کی ترغیب دے جہاں کورونا کا پھیلائو زیادہ ہے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے اس بات پر زورد یا تھا کہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ صحت مند افراد کے لئے ماسک پہننا ضروری ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More