حاملہ ہتھنی کی موت کیسے ہوئی تھی؟ اصل حقیقت سامنے آگئ

ہماری ویب  |  Jun 08, 2020

گذشتہ ہفتے بھارت میں حاملہ ہتھنی کی نہایت اذیت ناک موت ہوئی تھی جس پر دنیا بھر سے بھارت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

لیکن اب حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ ہتھنی کی موت بارود بھرے انناس کھانے سے نہیں بلکہ بارود سے بھرے ناریل کھانے سے ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ ہتھنی نے دو ہفتے قبل ناریل کھایا تھا جس کے باعث اس کے جسم کا اندرونی حصہ بری طرح زخمی تھا اور بدقسمتی سے موت واقع ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرالا کے وزارت ماحولیات نے تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہتھنی کی موت غیرارادی طور پر بارودی ناریل کھانے سے ہوئی ہے۔

ان کا مذید کہنا ہے کہ واقعہ ایک حادثہ ہوسکتا ہے کیوں کہ عمومی طور پر گاؤں کے لوگ اپنے کھیتوں کو جانورں سے بچانے کے لیے بارود سے بھرے پھلوں کا استعمال کرتے ہیں جو مکمل طور پر غیرقانونی ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون کو حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More