کورونا وائرس اور حج 2020: اس سال حج کرنے کی اجازت کن افراد کو دی جائے گی اور اخراجات میں کتنا اضافہ ہوگا؟ جانیں اہم معلومات اس خبر میں

ہماری ویب  |  Jun 09, 2020

رواں سال حج سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پاکستان سے صرف پرائیویٹ سکیم کے حج کا 50 فیصد امکان باقی رہ گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے کسی ملک سے چند ہزار حاجیوں کو اجازت دی تو وہ ملک پاکستان ہو سکتا ہے۔

تاہم سعودی عرب کی جانب سے حتمی فیصلہ 15 جون تک آنا متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے VAT ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے بعد وزارت مذہبی امور کو حج 2020ء کے پیکیج کی رقم میں حج 2021 کرنے کی تجویز بھی مشکل نظر آنے لگی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سکیم کا حج اس سال نہیں ہوتا تو رقم واپس نہ لینے والوں کو انہیں پیسوں میں اگلے سال حج کی سہولت دے دی جائے۔

پاکستان سے بھی سرکاری سکیم کے 600 سے زائد افراد حج پیکیج کی رقم واپس لے چکے ہیں، رمضان کے بعد سے اب تک طواف تک شروع نہیں ہو سکا۔ منیٰ، عرفات، مزدلفہ میں تیاریاں کرفیو کی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں۔ معلوم ہوا ہے خادم حرمین شریفین کے سامنے مختلف تجاویز پیش کی گئی تھیں جو حج آپریشن میں کم وقت کی وجہ سے ایک ایک کر کے ختم ہورہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حج 2020 سعودی عرب کے مقامی افراد تک محدود ہو گا تاہم سعودی ائیر لائنز نے بھی 15جولائی تک کی تمام حج فلائٹس کینسل کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More