طیارے سے تین بار آسمانی بجلی ٹکرانے کے بعد کیا ہوا؟ دیکھیں دل دہلانے والی ویڈیو

ہماری ویب  |  Jun 09, 2020

برطانیہ کے مشہور ہیتھرو ایئرپورٹ کی طرف جانے والے ایک طیارے سے آسمانی بجلی تین بار ٹکرائی، اور اس ناقابل یقین منظر کو دیکھنے والوں نے کچھ دیر تک سانسیں روک لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ لندن کی طرف بڑھنے والے ہوائی جہاز پر تین آسمانی بجلیاں گر پڑیں، یہ ایک خوفناک لمحہ تھا، اس واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

وسطی لندن کی فضائیں اس دن طوفانی ہواؤں کی زد پر تھیں، آسمان پر گہرے کالے بادل چھائے ہوئے تھے، کہ اس دوران ایک طیارہ ہیتھرو ایئر پورٹ کی طرف بڑھتا دکھائی دیا، یکایک آسمان بجلی کڑکنے کی آواز سے گونج اٹھا، اور بجلی کا ایک خوف ناک کڑاکا نکل کر طیارے پر گرا۔

اس ناقابل یقین منظر کو ویپنگ ہائی اسٹریٹ کے علاقے میں ایک فلیٹ میں موجود شخص نے دیکھا تو خوف زدہ ہو گیا، تاہم نے اس نے کیمرا نکال کر اسے فوراً ریکارڈ کر لیا، اس کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں نے کہا یہی موقع ہے جب کیمرا نکالا جانا چاہیے۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اس نے دیکھا، ایک ساتھ تین بار آسمانی بجلی کڑکی اور طیارے پر گری، میرے منہ سے چیخیں نکلیں، میں سمجھا کہ بس اب طیارہ گر کر تباہ ہو جائے گا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی کڑکنے کی آواز بہت زور دار تھی اور علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا تھا اس نے مزید بتایا کہ ایک بجلی اتنی بڑی تھی کہ اس نے پورے علاقے کو گھیر لیا، تین بار مختلف مقامات سے آسمانی بجلی نکل کر طیارے پر گری۔

یہ ویڈیو 6 جون کو ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم طیارہ بہ حفاظت ہیتھرو ایئرپورٹ پر اتر گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More