دنیا کا ایسا گاؤں جہاں کے لوگ مچھروں سے ناواقف ہیں

ہماری ویب  |  Jun 10, 2020

مچھروں سے ہر کوئی پریشان ہے لیکن دنیا میں چند ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں مچھروں کا نام و نشان بھی نہیں، گھنے جنگلات اور تالابوں سے گھرے چین کے قصبے ڈونگ وولنگ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان میں ایک ایسا قصبہ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ شہرت پتھروں سے تعمیر کئے گئے مکانات اور عمارتیں ہوا کرتی تھیں تاہم اب اس علاقے کی وجہ شہرت مچھروں کی غیر موجودگی ہے۔

اس انوکھے علاقے میں جہاں گھنے جنگلات، تالاب اور چھوٹی چھوٹی جھیلیں موجود ہیں، عموماً اکثر و بیشتر ایسے علاقوں میں بے شمار مچھر پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ کئی برسوں سے یہاں ایک مچھر بھی نہیں دیکھا گیا۔

مچھروں کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی اس سے متعلق ابھی تک کوئی سائنسی تحقیق سامنے آئی لیکن وہاں کے مقامی افراد کا یہ ماننا ہے کہ وہ مینڈک نما پتھر کی خصوصی عبادت کرتے ہیں جس کے باعث انہیں مچھروں سے نجات حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چین کا یہ قصبہ سطح سمندر سے 700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے جہاں ہاکا نامی قبیلہ مقیم ہے اور اس قبیلے کی وجہ شہرت پتھروں سے تیار کردہ عالیشان مکانات ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More