کورونا وائرس کے کن مریضوں کو موت کا شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے؟ ڈاکٹرز نے واضح کردیا

ہماری ویب  |  Jun 12, 2020

کورونا کے فرنٹ لائن ڈاکٹر آن جون ہانگ نے واضح بتا دیا کہ کورونا وائرس کے کن مریضوں کو موت کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

جنوبی کوریا کی ینگنم یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کوویڈ 19 سے متعلق سنگین خطرے کے عوامل کا انکشاف کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کورونا مریضوں میں کچھ ایسی علامتیں دیکھی گئ ہیں کہ وہ مریض جو پہلے ہی کسی خاص بیماری میں مبتلا ہوں تو کورونا ان پر شدت سے اثر انداز ہوتا ہے۔

کورین میڈیکل سائنس کے میگزین میں کورین ڈاکٹروں نے لکھا ہے کہ ذیابیطس، بخار، کم آکسیجن اور پہلے سے موجود امراض قلب میں مبتلا افراد کوویڈ19 سے زیادہ تیزی سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب تک عالمی سطح پر چار لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم دنیا بھر میں کووڈ 19 کے خلاف طبی عملہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر عملہ اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More