وہ مریض جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں، ان کے بارے میں ماہرین کا اہم انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 16, 2020

خطرناک مرض کورونا وائرس کے وہ مریض جن میں علامات نہیں ہوتیں ان میں کورونا وائرس کی نشانیاں نظر آنے کا امکان بھی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

جاپان کی فیوجیتا ہیلتھ یونیورسٹی کی مذکورہ تحقیق میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایسے افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی مگر علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ صرف 11 افراد میں بعد میں جا کر علامات نظر آئیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ متعدد مریضوں کا ابتدائی تصدیق کے بعد تقریبا 5 دن میں صحتیابی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ 90 فیصد ایسے مریض 15 دن میں صحتیاب ہوجاتے ہیں۔

جاپانی محققین کے مطابق ایسے ماحول میں جہاں کورونا وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہو، وہاں بغیر علامات مریضوں کی تعداد علامات والے افراد کے برابر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق کے نتائج طبی جریدے نیوا انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More