پاکستان میں کورونا کے بارے میں بڑی پیشن گوئی۔۔۔ اگست میں کیا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 16, 2020

پاکستان میں اگست کے ماہ میں کچھ خطرناک ہونے والا ہے، یہ انکشاف برطانیہ کے معروف امپیریل کالج نے اپنے حالیہ منصوبے میں کیا۔

پیشن گوئی یہ کی گئی کہ اگست 2020 کے درمیان میں پاکستان میں ایک دن میں کم از کم 80 ہزار اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ افراد وبا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

امپیریل کالج لندن نے برطانوی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے متعدد اداروں اور ماہرین کے ساتھ ایک الگورتھم منصوبے کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک میں کورونا سے متعلق مختلف پیشن گوئی کی رپورٹ پیش کی۔

واضح رہے کہ آن لائن جاری کیے گئے منصوبے میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، برازیل، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، روس، انڈونیشیا، شام اور ترکی سمیت درجنوں ممالک سے متعلق اندازوں پر مشتمل حیران کن اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More