بھارت باز نہ آیا، سرحدی خلاف وزری پر چینی فورسز کا منہ توڑ جواب، بھارتی کرنل سمیت 2 فوجی ہلاک

ہماری ویب  |  Jun 16, 2020

لداخ: بھارت اور چین کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ، چینی فورسز سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 فوجی ہلاک ہوگئے، چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں نے سرحد کی خلاف ورزی کی جس پر چینی فورسز نے جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق لداخ کے علاقے گلوان میں بھارتی فورسز کی چینی علاقے میں مداخلت پر چینی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں بھارتی کرنل اور دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

جھڑپوں کے بعد چین اور بھارت کی اعلیٰ فوجی قیادت کے درمیان ہنگامی رابطہ ہوا اور اعلیٰ فوجی قیادت کشیدگی میں کمی لانے کیلئے بات چیت کررہی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 بار سرحد عبور کی اور چینی فورسز پر حملے کئے، جھڑپ میں تین بھارتی فوجی مارے گئے۔

چینی ترجمان کے مطابق بھارتی فوجیوں کی سرحدی خلاف وزری کے بعد بھارت اور چین کے اعلیٰ فوجی حکام کا اجلاس طلب ہوا، جس میں بھارت کو وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے فوجیوں کو سرحدی خلاف ورزی سے باز رکھے اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس پر چین سخت جوابی کاروائی کرے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مسائل اور سرحدی صورتحال بات چیت سے حل کرنے اور سرحد پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More