کورونا وائرس: وبا کے خلاف بچوں کا مدافعتی نظام بڑوں سے زیادہ بہتر کام کیوں کرتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 17, 2020

کورونا وائرس وہ وبا ہے جس نے دنیا بھر میں تقریبا لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے، کچھ لوگ اس سے صحت مند ہو چکے ہیں، کچھ تاحال لڑ رہے ہیں جبکہ کچھ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں لیکن حیران کن طور پر بچے اس وائرس سے بہت کم متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین یہ جاننے کی کوششوں میں ہیں کہ بچے اس وائرس سے اتنے زیادہ متاثر کیوں نہیں ہو رہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ بچوں کو اس لیے اس وبا سے تحفظ مل رہا ہے کیونکہ وہ کافی مرتبہ عام نزلہ زکام کا شکار ہوتے ہیں۔

برطانیہ کے نیشنل اسٹیٹکس کے ڈیٹا سے یہ معلوم ہوا کہ بچوں میں یہ وائرس پھیل سکتا ہے مگر بہت کم میں اس کی نشاندہی ہوتی ہے۔

تاہم طبی ماہرین کے مطابق بچوں میں اس وائرس کے خلاف مزاحمت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ ان کا مدافعتی نظام پہلے ہی عام نزلہ زکام سے نمٹنے کے لیے تیار رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More