ہاتھ پر بوسہ دے کر کورونا کا علاج کرنے والا شخص خود ہی کورونا وائرس سے ہلاک ہوگیا

ہماری ویب  |  Jun 18, 2020

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر رتلام کے شہری اسلم کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر وہ کسی بھی شخص کو اس کے ہاتھ پر بوسہ دے گا تو وہ ہر بیماری یہاں تک کہ کورونا وائرس سے بھی محفوظ رہے گا۔

تاہم بھارتی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ہاتھوں پر بوسہ دے کر کورونا وائرس کا علاج کرنے والا اسلم خود اس وائرس سے متاثر ہوا اور 24 گھنٹے کے اندر اندر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

حکام کے مطابق اسلم کے پاس جانے والے 40 افراد میں سے 20 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مزید ایسے 29 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسی طرح مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کا علاج کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More