کورونا وائرس سے انتقال: مصر کے معمر ترین حافظ قرآن کی آخری لمحات میں قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت کرتے ہوئے زندگی اللہ کے سپر کردی، ویڈیو دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں

ہماری ویب  |  Jun 18, 2020

مصر سے تعلق رکھنے والے معمر ترین حافظِ قرآن کی انتقال سے قبل قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو غم میں مبتلا کردیا۔

مصری بزرگ شخص انتقال سے چند لمحہ پہلے قرآن پاک کی سورۃ الانبیاء کی تلاوت فرما رہے تھے۔

چھیاسی سالہ شیخ عبدالعاطی کا شمار مصر کے صف اول کے قاریوں میں ہوا کرتا تھا، مگر کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔

ان کی آخری تلاوت کے دوران کی ویڈیو ان کے بیٹوں نے جاری کی جو مصر کے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور دیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے۔

ویڈیو دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More