کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی کے لئے استعمال ہونے والی دوا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا

ہماری ویب  |  Jun 19, 2020

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے ملیریا ڈرگ ہائیڈروکسی کلوروکوئن پر ٹرائل روکنے کا اعلان کردیا گیا اور کہا کہ اس دوا کے استعمال سے کورونا کے مریضوں کی اموات میں کمی نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈروکسی کلوروکوین دوا پر تحقیق روک دی ہے، ہائیڈروکسی کلوروکوین کی آزمائش ختم کرنے کا فیصلہ ٹرائل کے ڈیٹا اور ایک تحقیق کے نتائج کے بعد کیا گیا جن میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لئے مؤثر نہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مطالعات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوین کی وجہ سے اسپتال میں داخل کووڈ انیس کے مریضوں کی اموات میں کمی نہیں آئی۔

عالمی ادارے کی میڈیکل آفیسر اینا ماریا ہینو ریسٹریپو کا کہنا ہے کہ کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس دوا کے مددگار ہونے کی توقعات تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔

خیال رہے گذشتہ ہفتے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہنگامی صورت کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کےاستعمال کا اختیار واپس لے لیا تھا، کیونکہ ایف ڈی اے نے کہا تھا کہ نئے شواہد کی بنیاد اس بات پر یقین نہیں کیا جاسکتا کہ ہائڈروکسی کلوروکین اور اس سے متعلقہ دوا کلوروکین کورونا کے علاج میں موثر ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More